ٹرمپ پر ڈیموکریٹ سینیٹر کی تنقید، معاون نیٹالی ہارپ کے ساتھ سفر کا طعنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی صدارتی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کے بجائے ذاتی نوعیت کے منصوبوں اور آسائشوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

latest urdu news

جان اوسوف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بال روم بنانے پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ وہ اپنی معاون خصوصی نیٹالی ہارپ کے ساتھ ایک ’اڑتے محل‘ میں سفر کرنا چاہتے ہیں۔

ڈیموکریٹک سینیٹر کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جنسی امتیاز اور بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

نیٹالی ہارپ کون ہیں؟

نیٹالی ہارپ صدر ٹرمپ کی ایگزیکٹو اسسٹنٹ ہیں اور ان کی ذمہ داریوں میں صدر کے روزمرہ امور، رابطہ کاری اور کمیونیکیشن سے متعلق معاملات کی نگرانی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، امریکی ڈیموکریٹ کرس مرفی

امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہارپ نے 2023 میں ٹرمپ کو متعدد تعریفی اور ذاتی نوعیت کے خطوط بھی لکھے تھے۔ ایک مبینہ خط میں انہوں نے ٹرمپ کو اپنی زندگی کا سب کچھ قرار دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کا مواد نیٹالی ہارپ کو زبانی بتاتے ہیں، جس کے باعث صدر کے قریبی حلقے میں ان کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے ترکیے سے روانگی کے موقع پر بھی نیٹالی ہارپ ان کے ہمراہ موجود تھیں، جہاں صدر نے ایئر فورس ون کے بجائے ایک چھوٹے طیارے میں سفر کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter