آسٹریلیا میں چوہوں کی یلغار، زرعی پیداوار اور خوراک کی فراہمی کو خطرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے زرعی شعبے کے لیے سنگین مسائل پیدا کر دیے ہیں، جس کے باعث خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مغربی زرعی علاقوں میں چوہے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

latest urdu news

حکام کا کہنا ہے کہ چوہوں کی یہ یلغار اناج پیدا کرنے والے علاقوں کے لیے ایک مسلسل چیلنج بن چکی ہے، جہاں کسانوں کی محنت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے نہ صرف مقامی معیشت متاثر ہو رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر خوراک کی ترسیل پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

اس صورتحال پر آسٹریلوی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ حکومت مختلف شعبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے مطابق چوہوں کی بڑی تعداد نے کسانوں، صنعتوں اور حکومتی اداروں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا دنیا میں گندم برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے، اس لیے وہاں کی زرعی پیداوار میں کمی عالمی منڈی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ماضی میں بھی 1993 کے دوران چوہوں کے حملوں نے ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلوں کو تباہ کر دیا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter