سوئٹزرلینڈ کا عراق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سوئٹزرلینڈ نے عراق میں اپناسفارت خانہ دوبارہ کھولنےکا اعلان کردیا ہے ۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے عراقی دارالحکومت بغداد میں اپناسفارت خانہ دوبارہ کھولنےکا اعلان کردیاگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بغداد میں 33 سال بعد اپنا سفارت خانہ کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانہ کھولنے کا مقصد عراق کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا، اس کے علاوہ عراق کے ساتھ اقتصادی، سلامتی اور نقل مکانی کے معاملات میں بھی تعاون کرنے پر زور دیا جارہا ہے ۔

امریکہ میں آصف رضا مرچنٹ کے بعد محمد پہلوان پر بھی فرد جرم عائد

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 1991 میں خلیجی جنگ کے باعث عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حملے میں 13 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کابل پولیس لد زدران کے مطابق جنوبی کابل کے علاقے قلعہ بختیار میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے 1 خاتون سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس واقعے میں 13 زخمی بھی ہوگئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter