پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہےتو پیپلزپارٹی اسکی حمایت کرتی ہے، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرائیکی صوبے کی بات ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی اس کی حمایت کرتی ہے اور اس معاملے پر نرم گوشہ ظاہر کرتی ہے۔

latest urdu news

ایکس پرجاری بیان میں خواجہ آصف نےکہا کہ جب چارکی جگہ زیادہ صوبوں یا انتظامی یونٹس کی بات کی جاتی ہے تو سندھودیش کی بات شروع ہوجاتی ہے،پیپلزپارٹی کی دورخی پالیسی کے پیچھےکچھ اور دیکھتا ہوں،کسی وقت آنے پہ تشریح کروں گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اول و آخر پاکستانی ہیں، اختیارات کی منتقلی ایک آئینی اصول ہے جو 18ویں ترمیم کے ذریعے طے ہوا، تاہم اس کا احترام نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزیردفاع نے کہا کہ وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ اختیارات کی منتقلی کے اصول پر دیانت داری سے عمل کیاجائے تاکہ جمہوریت گراس روٹ لیول پر پنپ سکے اور عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

نئے صوبوں پر جلد مؤقف سامنے لائیں گے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ بات صرف موجودہ نظام کو دیانت داری کے ساتھ درست کرنے کی ہے، صوبے یا انتظامی یونٹس، جو مرضی لیبل لگا لیں۔ ان کے مطابق ملک میں موجود 36 ڈویژنز کو استعمال کیا جاسکتا ہے یا کوئی اور انتظامی و جغرافیائی اسکیم وضع کی جاسکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter