وسیم اکرم کے پالتو کتے "ڈیوک” کی تلاش جاری، تلاش کرنے والے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے انعام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا "ڈیوک” گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاپتہ ہے، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

latest urdu news

وسیم اکرم نے کتے کی گمشدگی کی باقاعدہ رپورٹ متعلقہ پولیس تھانے میں درج کروا دی ہے، جبکہ پولیس بھی مختلف مقامات پر اس کی تلاش میں مصروف ہے۔

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو "ڈیوک” کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری آگاہ کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کتے کو محفوظ واپس لانے یا اس کے بارے میں مصدقہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو ڈھائی لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

حج مشکل نہیں تھا، سیلفیوں نے زیادہ تھکا دیا: وسیم اکرم کا دلچسپ انکشاف

وسیم اکرم کی اپیل کے بعد سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد "ڈیوک” کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter