جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگیا ہے۔

latest urdu news

پی ایس او کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 299 روپے 77 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمتیں

مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، تینوں بڑے انڈیکس بھاری کمی کے ساتھ بند

پی ایس او کے مطابق تینوں اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 21 نومبر 2026 سے ہوگا۔

ماخذ: جیو نیوز کی رپورٹ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں