محبت کی خاطر سرحد پار؟ راولاکوٹ کے نوجوان کی ایل او سی عبور کرنے کی خبر گردش میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ: سرحد پار محبت کی ایک اور کہانی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی پسند کی لڑکی سے ملنے کے لیے سیزفائر لائن عبور کر لی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذیشان احمد نامی نوجوان کو میر اُڑی سیکٹر کے قریب حراست میں لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان سرحد پار ایک لڑکی سے ملاقات کے ارادے سے گیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے نوجوان اور متعلقہ لڑکی دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پہلے خود سے محبت کریں: فرحان سعید کا لڑکیوں کو مشورہ

اس واقعے نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر دی ہے، جہاں سرحد کے دونوں جانب تعلقات اور محبت کی کہانیوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter