کراچی، کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اس متعلق ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث آنیوالے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، آج چھٹی کے دن یہاں آیا،ہمارے لیے کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔
