پی ٹی آئی کا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کوحراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھےکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔

ادھر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سےحراست میں لیا ، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں، ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔
بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کو چغلی کرنیوالا نالائق بچہ قرار دیدیا

ادھر کمیٹی چوک پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی اور کئی کارکنان کوحراست میں بھی لیا گیا ، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھرائو کیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی ،علی امین گنڈاپور کا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter