اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، تاہم دونوں ایندھن کی فی لیٹر قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی کی مجموعی شرح 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی میں کوئی رد و بدل نہیں کیا، جو بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھیں، نیا نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ صرف پٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
