پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا ، بلاول بھٹو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لندن ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی ، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے ، والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا ، اسی لئے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے فوائد لوگوں تک پہنچانے کیلئے ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں ، بینظیر کو کئی بار نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر وہ بلا خوف سیاست میں حصہ لیتی رہیں، ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں ، انہوں نے پاکستان میں خواتین کیلئے آگے آنے کا راستہ کھولا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں ، بینظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا کل بہتر بنانے کیلئے تھی۔

دوسری جانب گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر پاکستان بمقابلہ بھارت ہے ، جہاں بھارت ہمارے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter