نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، یوسف رضاگیلانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نصاب تعلیم کو دورحاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، آج چھٹی کے دن یہاں آیا،ہمارے لیے کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔

چیئرسینیٹ نے کہا کہ میرے والد وزیر صحت تھے، انہوں نے نشتر ہسپتال ملتان کی بنیاد رکھی، ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ اور ڈی ایچ کیو میانوالی کی بنیاد بھی میرے والد نے رکھی، میں نے بھی تعلیم اور صحت کیلئے بہت کام کیا، گیلانی لا ء کالج کا آج معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا۔

چیئرمین سینیٹ نے طلبہ سے خطاب کے دوران کہا کہ میں گورنمنٹ کالج لاہور میں بھی پڑھا ہوں، آپ طلبہ میں سے ہی مستقبل میں صدر،وزیراعظم ،چیئرمین سینیٹ اور وزرا ء ہوں گے، آپ سب مستقبل کے لیڈر ہیں۔

مجھے بے حد مسرت ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter