مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں کی میتیں تک نہیں ملتیں، مشعال ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی محفوظ نہیں، ہمیں پیاروں کی میتیں تک نہیں ملتیں ۔

یوم سیاہ کے موقع پرشہر اقتدار اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کے دوران مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں کشمیریوں کیساتھ مل کر یہ دن مناتا ہے، کشمیری بچے اس وقت سکول بھی نہیں جاسکتے، ان کے والد جیلوں میں بند ہیں، کشمیریوں کی 7 نسلیں اس معاملے میں کوشش کررہی ہیں، لیکن آج تک ڈٹے ہوئے ہیں۔

حریت رہنما کی زوجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے بھی آواز بلند ہورہی ہے، کشمیریوں کیلئے ہمیں مضبوط اور توانا آواز چاہیے، عوام اگرساتھ ہوتو آزادی مل سکتی ہے، عوام کی آواز ساتھ ہوتو دنیا کے بڑے بڑے فرعونوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

دوسری جانب گورنر پنجاب اور رہنما پی پی سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter