سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا تھا، علی امین گنڈا پور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر کے موقع پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین رہنما ہیں، جنہیں سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان نے کینسر جیسے مہلک اور مہنگے مرض کے علاج کے لیے اسپتال قائم کیے، جہاں مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیرت النبیﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کی اور اپنی حکومت کو حضرت محمدﷺ کے اصولوں کے مطابق چلانے کی کوشش کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں ریاست مدینہ کے قیام کا عملی تصور پیش کیا، وہ ملک میں مساوات، رحم، عدل و انصاف اور انسانی تکریم پر مبنی سماج کی تشکیل چاہتے تھے، خیبرپختونخوا حکومت ان کے وژن کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام ماحولیاتی بہتری اور آلودگی کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter