ایران میں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران: ایران میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے دو پاکستانی شہری بحفاظت پاکستانی سفارت خانے، تہران پہنچ گئے ہیں، جسے اس معاملے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایران میں تعینات ایف آئی اے لنک آفس کی مربوط اور بروقت کوششوں کے نتیجے میں دونوں پاکستانی شہریوں کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں بھسین سے بتایا گیا ہے۔

دونوں نوجوانوں نے محفوظ مقام پر پہنچنے کے بعد بروقت معاونت اور مسلسل کوششوں پر ایف آئی اے اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ایران میں 12 پاکستانی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں انسانی اسمگلنگ کے ایک مبینہ واقعے کے بعد متعدد پاکستانی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔ حکام کے مطابق باقی لاپتہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter