عمران خان کی اسپتال منتقلی پر عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم، حکومت سے شفیع جان کا سوال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اگر فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے تو اسے اعتراض کیوں ہے؟

latest urdu news

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ عدالت نے آزادانہ طور پر فیصلہ کیا ہے اور یہ آزاد عدلیہ اور ججز کا انصاف پر مبنی فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق عدالت کو دی گئی یقین دہانیوں پر حکومت قائم رہے گی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ جس میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے فیصلہ سنایا، اس میں خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی کردار یا ان پٹ شامل نہیں تھا، اس لیے عدالت کے میرٹ پر کیے گئے فیصلے پر اعتراض کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کی کال تاحال برقرار ہے۔ ان کے مطابق اب پارٹی قیادت مشاورت کرے گی، اتحادی جماعتوں سے بھی بات چیت ہوگی اور اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور انہیں سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی، جبکہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter