بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

latest urdu news

سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات و علاج سے متعلق کیس میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ نمٹا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی رولز کے مطابق ہر منگل کو باقاعدہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی اور ان کی اہلیہ کی اب تک 84 ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں۔ سلمان صفدر بھی 10فروری اور 4 اپریل کو بانی سے ملاقات کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں سلمان اکرم راجا کی عدالت میں دی گئی یقین دہانی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل بینچ جیل رولز 265 خلاف قانون قرار دے چکا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود جیل ملاقاتوں سے عدلیہ، خارجہ پالیسی اور ایجنسیوں کیخلاف عوامی جذبات ابھارے گئے۔

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 3 سال کے دوران 39 طبی معائنوں کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دن میں 3 مرتبہ بانی کے کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، بانی کا چیک اپ متعدد سرکاری معالجین بھی کرتے رہے جس کا ریکارڈ موجود ہے۔

لانگ مارچ کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں، ان تک رسائی ہے: سہیل آفریدی

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج ماہر امراض چشم سے کرایا جاتا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی، عدالت یہ مقدمہ نمٹا دے ، 4 نومبر 2023 سے 10اگست 2026 تک 39 طبی معائنوں کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter