بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے کاروباری مقام سے سروسز فراہم کرنے والے انڈیٹرز کے لیے بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز کی شرح کا اعلان کردیا۔
بی آر اےکےمطابق بیرون ملک سے سروسز کی اجرت وصول کرنےوالےانڈیٹرز پرسیلز ٹیکس کی شرح 3 فیصد مقرر کی گئی ہے،3فیصد رعایت حاصل کرنے کےلیےاجرت کا بینکنگ چینلز کے ذریعےغیرملکی زرمبادلہ میں وصول ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اتھارٹی کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کاروباری اکاؤنٹ میں رقم وصول ہونے کی صورت میں ٹیکس رعایت دی جائے گی۔
آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے متعلقہ انڈیٹرز کو بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ اور بروقت ریٹرن فائلنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بی آر اے کے مطابق ٹیکس قوانین کی پابندی سے شفاف نظام کے فروغ اور صوبائی محصولات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
