نئے صوبوں پر جلد مؤقف سامنے لائیں گے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے معاملے پر جلد اپنا مؤقف سامنے لائے گی اور اس حوالے سے پارٹی کی آئندہ مشاورت میں بھی غور کیا جائے گا۔

latest urdu news

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی نئے صوبوں کے معاملے پر جلد فیصلہ کرے گی، جبکہ اتوار کو ہونے والے پارٹی اجلاس میں بھی اس موضوع پر بات ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری کے حکومت مخالف بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک سنجیدہ سیاسی رہنما کے طور پر سامنے آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مشیر انہیں "ٹک ٹاک کا لیڈر” بنانا چاہتے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کے لیے بدقسمتی ہوگی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک بڑی جماعت کے چیئرمین ہیں، لیکن معلوم نہیں ان کے مشیر ان سے کیا کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایسے بیانات دینا سنجیدہ سیاست کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستحکم ہے اور اسے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ اگر کوئی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتا ہے تو اسے آئینی حق حاصل ہے، تاہم ان کے بقول ایسی کوشش کرنے والے خود سیاسی نقصان اٹھائیں گے۔

آزاد کشمیر انتخابات: 45 میں سے 23 نشستوں پر کامیابی، مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی: رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نظام اور آئین اپنی جگہ برقرار رہیں گے اور اگر تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو یہی نظام بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت بھی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہی ہے اور دیگر اداروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد سیاسی منظرنامہ مزید واضح ہو جائے گا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter