پنجاب میں فارمیسی طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام متعارف، درخواستوں کی آخری تاریخ مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پنجاب ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے صحت کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طلبا اور گریجویٹس کے لیے ایک نئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

latest urdu news

یہ انٹرن شپ پروگرام ڈائریکٹریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کے زیرِ انتظام شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت فارمیسی اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ امیدواروں کو تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ صحت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق پنجاب کی سرکاری جامعات سے تعلق رکھنے والے فارمیسی کے طلبا، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ فائنل ایئر کے وہ طلبا بھی درخواست دے سکتے ہیں جو اپنے نتائج کے منتظر ہیں، جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران فارمیسی میں ڈگری یا اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے والے افراد بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کسان دوست اقدام، “اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم کا آغاز

درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کو رجسٹریشن کے بعد اپنا پروفائل مکمل کرنا ہوگا اور مطلوبہ دستاویزات سرکاری پورٹل پر جمع کروانا ہوں گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 رات 12 بجے تک مقرر کی گئی ہے، اور صرف آن لائن جمع کروائی گئی درخواستوں پر ہی غور کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter