اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔
باب المندب کی صورتحال بہتر، پیٹرولیم قیمتوں میں جلد ریلیف کی امید: وزیر پٹرولیم
یاد رہے کہ اس سے قبل 25 جولائی کے لیے جاری کردہ قیمتوں میں پیٹرول 66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جبکہ حالیہ نظرثانی کے بعد پیٹرول میں معمولی ریلیف اور ڈیزل میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
