باب المندب کی صورتحال بہتر، پیٹرولیم قیمتوں میں جلد ریلیف کی امید: وزیر پٹرولیم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ باب المندب میں رکے ہوئے تیل بردار جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث عالمی سپلائی میں بہتری آ رہی ہے اور آئندہ چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات متوقع ہیں۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران قیمتوں میں اضافے کا رجحان اب کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر عالمی منڈی میں موجودہ صورتحال برقرار رہی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مقررہ طریقہ کار اور فارمولے کے مطابق کرتی ہے، جبکہ حکومت اسی نظام کے تحت فیصلے کرتی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج، اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو کرایوں، کوٹہ سسٹم اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لے کر قابلِ عمل سفارشات پیش کرے گی تاکہ تیل کی ترسیل کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter