پشاور بورڈ: میٹرک امتحانات میں اسلامیات میں 10 ہزار سے زائد طلبہ ناکام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے، جن میں اسلامیات کا مضمون طلبہ کے لیے سب سے زیادہ مشکل ثابت ہوا۔

latest urdu news

جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں سب سے زیادہ ناکامی اسلامیات کے مضمون میں ریکارڈ کی گئی، جہاں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد طلبہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں 97 ہزار 950 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کامیاب قرار پائے اور دسویں جماعت میں ترقی حاصل کر لی۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج جاری کر دیے

نتائج سامنے آنے کے بعد تعلیمی حلقوں میں اسلامیات کے مضمون میں غیر معمولی تعداد میں ناکامی کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بورڈ کی جانب سے مجموعی نتائج کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter