بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دریا کے کنارے کھیلتے ہوئے مبینہ طور پر جنگلی پودے کی زہریلی پھلیاں کھانے سے دو کمسن بچیاں ہلاک ہوگئیں، جبکہ تیسری بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع بجنور میں پیش آیا، جہاں تین بچیاں دریا کے قریب کھیل رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر وہاں اگنے والے ایک جنگلی پودے کی پھلیاں توڑ کر کھالیں، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
جاں بحق بچیوں کی عمریں کیا تھیں؟
پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی شناخت 4 سالہ ماہ نور، 6 سالہ چاہت اور 6 سالہ سادھیکا کے نام سے ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زہریلی پھلیاں کھانے کے نتیجے میں ماہ نور اور چاہت دم توڑ گئیں، جبکہ سادھیکا کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارت میں ہانیہ عامر کے مداح رکشہ ڈرائیور کا منفرد انداز، تصویر رکشے پر سجالی
کس جنگلی پودے کی پھلیاں کھائی گئیں؟
پولیس کے مطابق بچیوں نے دریا کے کنارے اگنے والے کسونڈی (Kasaundi) نامی جنگلی پودے کی پھلیاں کھائی تھیں۔ اس کے بعد تینوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور بچیوں کو فراہم کیے گئے طبی علاج سے متعلق معلومات ابتدائی رپورٹ میں سامنے نہیں آئیں۔
ماخذ: جیو نیوز کی رپورٹ
