نیپرا نے سولر لائسنسنگ سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے غلط معلومات عام کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق تمام آن گرڈ سولر نیٹ بلنگ صارفین کے لیے نیپرا سے منظوری لینا ضروری ہے، تاہم اس عمل کو پیچیدہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جو درست نہیں۔ نیپرا نے واضح کیا کہ آف گرڈ صارفین کا اس منظوری کے عمل سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید بتایا گیا کہ 25 کلو واٹ سے کم صلاحیت کے کنکشنز کی منظوری پہلے ہی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس تھی، جبکہ 25 کلو واٹ سے زائد کے کنکشنز کی منظوری نیپرا دیتی رہی ہے۔ نئے ریگولیشنز میں اسی نظام کو مزید واضح کیا گیا ہے۔
پرانے سولر صارفین کیلئے ریلیف، نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
نیپرا کے مطابق آن گرڈ سولر کنکشن کے لیے صرف ایک مرتبہ ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس مقرر کی گئی ہے، اور اس پر کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
