مصطفیٰ کمال کا بڑا مطالبہ، سندھ میں 7 وزرائے اعلیٰ بنانے کی تجویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (ویب ڈیسک): رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں سات وزیراعلیٰ ہونے چاہئیں، اختیارات اور وسائل گلی محلوں تک منتقل کیے جائیں۔

latest urdu news

کراچی میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کو 22 ہزار ارب روپے ملے، لیکن اس کے باوجود کراچی دنیا میں رہنے کے لیے بدترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 22 ہزار ارب روپے اب سندھ میں سات وزرائے اعلیٰ کے پاس آئیں گے اور اختیارات گلی محلوں تک منتقل کیے جائیں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا کوئی قصور نہیں، وزیراعظم صوبوں کو ان کا حق اور پیسہ دے رہے ہیں، وہ گٹر کے ڈھکن، پانی، صحت اور تعلیم کے مسائل براہِ راست حل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سرمایہ کاری لا رہے ہیں، معاہدے کر رہے ہیں اور ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو تسلیم کر رہی ہے۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ سچ کی فتح ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے نوجوان میر رضا کے قتل کے معاملے پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو گھمایا جا رہا ہے، مجمع میر رضا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اسے گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ "کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی”، حکمران ظلم کا خاتمہ کریں اور اللہ سے ڈریں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter