لاہور: غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، خاتون کا بیان قلمبند، میڈیکل رپورٹ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں مبینہ زیادتی کی نشاندہی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کاری میں خاتون سمیت گرفتار تین افراد نے معاملہ مشکوک بنادیا جبکہ متاثرہ لڑکی کی ٹریول ہسٹری اور بیانات بھی مشکوک ہیں۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کے کپڑے کے کاروبارکرنے کے شواہدنہیں مل سکے، لڑکی کے3بارلاہور آنے کی وجوہات بھی مشکوک ہیں۔ لڑکی کا لاہور آنے پر متعدد افراد کے ساتھ رابطہ رہا۔ زیادتی اور رضامندی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔

آپریشنز اور انوسٹی گیشن پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کی بناء پربھی تفتیش کی جارہی ہے، تینوں مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعدڈی این اے کروایا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

جیکب آباد: ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر بچی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو غیر ملکی خاتون نے دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرادیا۔ کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسریٹ محمد صغیر کی عدالت میں غیر ملکی خاتون کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

بیان ریکارڈ ہونے کے دوران تمام غیر متعلقہ افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک غیر ملکی خاتون کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ تھانہ ڈیفنس سی میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter