لاہور میں خستہ عمارت کی چھت گر گئی، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، 6 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: شہر کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت اچانک منہدم ہونے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائیاں شروع کر دیں۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شاہدہ، 52 سالہ ثمینہ، 25 سالہ مجاہد اور 7 سالہ حماد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 19 سالہ سنیا، 30 سالہ ناصر، 35 سالہ زاہد، 14 سالہ سحر، 50 سالہ شاہد اور 44 سالہ صابر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ اسپتال پہنچنے پر چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

لاہور میں افسوسناک حادثہ، مکان کی چھت منہدم ہونے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ مکان کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter