صوبہ Khyber Pakhtunkhwa میں سرکاری ملازمین کے غیرملکی شہریوں سے شادی سے متعلق نیا قانون منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پیشگی اجازت حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس قانون کی منظوری وزیراعلیٰ Ali Amin Gandapur کی قیادت میں دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم غیرملکی شہری سے شادی کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے باقاعدہ اجازت لے گا۔
نئے قواعد کے تحت اگر کوئی ملازم اجازت کے بغیر غیرملکی سے شادی کرتا ہے تو اس کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس عمل کو سرکاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی (مس کنڈکٹ) تصور کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا پولیس نے فتنہ خوارج کے حملے ناکام بنا دیے، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار
حکام کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد سرکاری امور میں شفافیت برقرار رکھنا اور حساس نوعیت کے معاملات میں ریاستی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
