پیٹرول پر لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

latest urdu news

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول پر عائد لیوی عوام پر اضافی بوجھ ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سڑکوں پر نکلیں، اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر بھی شہر میں پیٹرول لیوی کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج مکمل طور پر پُرامن ہوگا اور عوام اپنے حق کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے۔

پیٹرولیم اور ماحولیاتی لیوی سے حکومت کو 1478 ارب روپے سے زائد آمدن، بجٹ خسارہ قابو میں رکھنے میں مدد ملی

حافظ نعیم الرحمان نے سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں عوام کے سامنے ایک دوسرے کی مخالف دکھائی دیتی ہیں، جبکہ حقیقت میں اتحادی ہیں اور محض "نورا کشتی” کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter