اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی خصوصی ملاقات، دیگر ملاقاتوں کی اجازت نہ مل سکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت منعقد ہوئی۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف ذاتی و اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ جیل انتظامیہ کی نگرانی میں ہونے والی اس ملاقات کے لیے معمول کے سیکیورٹی انتظامات برقرار رکھے گئے تھے۔

دوسری جانب ملاقات کے مقررہ دن کے باوجود عمران خان سے ان کے وکلا اور دیگر اہلِ خانہ کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے باعث معمول کی ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات، صحت اور مقدمات پر گفتگو

اسی دوران خیبر پختونخوا حکومت کے نامزد نمائندے اور بعض سرکاری عہدیدار اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی اور وہ بغیر ملاقات واپس لوٹ گئے۔

علاوہ ازیں عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی جیل جانے کی کوشش میں اڈیالہ کے قریب پہنچیں، لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں جیل تک رسائی فراہم نہیں کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter