امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 130 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، عوام پر مزید بوجھ ناقابل قبول ہے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً 80 سے 85 روپے پیٹرولیم لیوی عائد ہے، جبکہ مجموعی ٹیکس تقریباً 130 روپے بنتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم اور پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، آئی پی پیز اور حکمرانوں کی مراعات کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں جاری دھرنے مطالبات منظور ہونے تک ختم نہیں کیے جائیں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کے نرخ میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
امیر جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی کی جدوجہد کے باعث حکومت میں ہلچل مچ چکی ہے، تاہم عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
