حکومت مضبوط ہے، گورنر کچھ نہیں بگاڑ سکتا، علی امین گنڈاپور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کے پی نے مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، تحریکِ عدم اعتماد لانے والوں کو حقیقت جلد معلوم ہو جائے گی۔

پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اپنی حکومت کی مضبوطی کا دعویٰ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کی باتیں محض خواہشات ہیں، عملاً کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکنِ اسمبلی کہیں نہیں جا رہا اور گورنر خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں حکومت کا خاتمہ ہو سکتا تھا اور سارا قصور ہمارے سر آتا۔ یہی وہ نکتہ ہے جہاں ہمارے اپنے لوگ پروپیگنڈے میں مصروف رہے کہ بجٹ پیش نہ کرو، مگر جب ہم نے بجٹ پیش کیا تو اسی ٹولے نے اس کے خلاف شور مچانا شروع کر دیا۔

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے وہ عدالت سے رجوع کریں گے، کیونکہ ان کے کاغذاتِ نامزدگی میں واضح طور پر تحریکِ انصاف کا نام درج ہے، انہوں نے خود کو کسی جگہ "آزاد امیدوار” نہیں لکھا۔

وزیراعلیٰ نے دریائے سوات کے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور بتایا کہ پنجاب ڈومیسائل ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سرکاری نوکری ممکن نہیں، تاہم متاثرین کو 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم معاوضے کے طور پر دی جائے گی، اور یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ اس رقم کو کاروبار میں کیسے لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا بجٹ پر اپنوں پر الزام، مخصوص نشستوں کیلئے عدالت جانے کا اعلان

اپنے بیان میں انہوں نے افغان مہاجرین کے مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانوں کو شہریت نہ دینا دوہرا معیار ہے، جبکہ ہم خود دنیا کے مختلف ممالک میں شہریت کے لیے دوڑیں لگاتے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ باقاعدہ تجارت شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور گزشتہ دنوں سے سیاسی طور پر دباؤ کا شکار نظر آ رہے ہیں، تاہم بجٹ منظوری کے بعد انہوں نے کھل کر بیان دینا شروع کیا ہے، اور مخالفین کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ تحریکِ عدم اعتماد کے خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter