حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تازہ فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

latest urdu news

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں صرف ایک روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

پیٹرولیم لیوی کے خلاف 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتیں بالترتیب 328 روپے 56 پیسے اور 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter