بلوچستان میں پیٹرول بحران شدت اختیار کر گیا، قیمتیں 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں بعض علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق متعدد شہروں میں پیٹرول پمپس پر سپلائی متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قلت کے نتیجے میں لمبی قطاریں لگ رہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر مکمل طور پر ایندھن کی فراہمی بند ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کے باعث نہ صرف روزمرہ آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ نظام بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس صورتحال کے باعث اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں بھی رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے، عوامی ریلیف محدود

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی فوری اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لائن کو بحال کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ جلد از جلد معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter