آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 150 افراد فورتھ شیڈول میں شامل، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد: حکومت آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے 150 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اقدام کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا۔

latest urdu news

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افراد کو آزاد جموں و کشمیر کے انسداد دہشت گردی قانون 2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کالعدم کمیٹی کی قیادت سے وابستہ متعدد اہم شخصیات کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب شامل ہیں۔ ان افراد پر عائد پابندیوں کے تحت ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی اور قانونی تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع پونچھ سے 36، راولاکوٹ سے 36، ضلع سدھنوتی سے 31، میرپور سے 14، کوٹلی سے 15، بھمبر سے 10، باغ سے 15، جہلم ویلی سے 9، حویلی سے 8 اور ضلع نیلم سے 8 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا اہم اجلاس طلب، پارٹی قیادت مدعو

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام ریاست میں امن، استحکام اور عوامی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter