تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کا مرض سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، عثمان خالد نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں تونسہ میں صرف ایک ایچ آئی وی کیس رپورٹ ہوا تھا، لیکن جب سکریننگ کا عمل وسیع کیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ 100 سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔
ڈی سی کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، جبکہ بیماری کے پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وئٹہ میں ڈبل روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر واقع بڑیچ مارکیٹ کے سامنے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد جائے وقوعہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ڈھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔
