پنجاب حکومت کا تھیٹرز میں فحاشی کے خلاف اہم اقدام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پنجاب میں تھیٹرز کلچر میں غیر اخلاقی مواد کے سدباب کے لیے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

حکام کے مطابق تھیٹرز کی نگرانی اور انتظامی اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لے کر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تھیٹرز میں فحاشی روکنے میں ناکام رہی، جبکہ متعدد ڈراموں اور اسٹیج شوز کے ذریعے نازیبا مواد عام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے جلد تھیٹرز کا مکمل کنٹرول محکمہ اطلاعات کو منتقل کر دیا جائے گا تاکہ تھیٹر کلچر کو مثبت سمت میں گامزن کیا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمجھدار شخص عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر ان کا پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف ہے تو بیٹھ کر بات کریں، میڈیا پر غیر ضروری بیانات سے گریز کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو آئین کا مطالعہ کیے بغیر بیانات دے دیتے ہیں، وہی لوگ آج پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو ماضی میں کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال چکے ہیں، حکومت میں رہنا یا چھوڑنا اتنا اہم نہیں، اصل بات وقت اور حالات کے مطابق درست فیصلے کرنا ہے۔ کالا باغ ڈیم کا معاملہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter