منشیات کی خرید و فروخت کا کا معاملہ، سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ۔

latest urdu news

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مطیع اللہ جان کے کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی ۔

بعدازاں عدالت نے مطیع اللہ جان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔