راولپنڈی، عید کے دوسرے روز پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی، جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نادیہ خٹک نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی ایک ساتھ موجود تھے اور دونوں خیریت سے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کانفرنس روم میں ایک ساتھ بیٹھے تھے، جبکہ عمران خان نے ٹراؤزر اور شرٹ پہن رکھی تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں بالکل صحت مند اور پرسکون نظر آئے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر کے موقع پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین رہنما ہیں، جنہیں سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔