عید کا دوسرا دن ، کہیں گھومنے پھرنے کی بہار تو کہیں دعوتوں کی رونق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور ،میٹھی عید کا دوسرا دن بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، کوئی تفریحی مقامات کی سیر میں مصروف ہے تو کہیں پر تکلف دعوتوں کا اہتمام جاری ہے۔

جو کل میزبان تھے، آج مہمان بن کر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، گھروں میں مہمان نوازی کا سلسلہ عروج پر ہے۔

عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے تفریحی مقامات پر موج مستی کر رہے ہیں، پارکوں میں عوام کا رش ہے، کوئی جھولوں پر خوشی منا رہا ہے تو کوئی اونٹ کی سواری سے لطف اٹھا رہا ہے۔

نوجوانوں کے لیے بھی عید کا جشن مکمل نہیں ہوتا جب تک دوستوں کے ساتھ وقت نہ گزارا جائے، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس پر ملاقاتیں ہوں گی، ہنسی مذاق چلے گا، اور شام کو سینما گھروں میں فلمیں دیکھنے کے منصوبے بھی تیار ہیں۔

خواتین بھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ سیر و تفریح میں مشغول ہیں جبکہ بزرگ اپنی مخصوص محفلوں میں خوش گپیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں عید کے دوسرے روز شہریوں نے روایتی ناشتے کے لیے ہوٹلوں اور دکانوں کا رخ کر لیا، کوئی فیملی کے ساتھ آیا تو کوئی دوستوں کے ساتھ، مزیدار بونگ پائے، چنے، کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں، اب جا کے تہوار کا اصل مزہ آیا ہے!

شیئر کریں:
frontpage hit counter