پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیکا قانون میں ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، یہ درحقیقت ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کرلی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے، جعلی حکومت نے 26 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر وار کیا، اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے آزادی صحافت کو بھی سلب کر لیا گیا، اقتدار کے دوام کیلئے جعلی حکومت نے آزادی صحافت کو بھی نگل لیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جسے تباہ نہ کیا گیا ہو، ایسی سخت پابندیاں بدترین آمریت میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔
دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔