کچھ عرصے کیلئے مریم نوا زہمیں دے دیں ، کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی ، تاجروں کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مکالمہ کیا گیا۔

کراچی کے تاجروں نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ کچھ عرصے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

اجلاس میں شریک تمام تاجروں کی جانب سے مریم نواز شریف کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی گئی، تاہم احسن اقبال تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بےساختہ مسکرا دیے اور کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ ایم پی اے سعدیہ جاوید کی جانب سےردعمل میں کہا گیا کہ خوشامدیوں سے رٹا لگوائی بات کہلوانے سے زمینی حقائق نہیں بدلے جاسکتے، ایک چاپلوس کی بات کوباشعور اور باوقار تاجربرادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے، کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمہ دار وزیر اپنے سامنے فضول بات برداشت نہیں کرتا۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ مخصوص تاجرٹولا سازش کے تحت سندھ کے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کررہا ہے، تاجروں کا مخصوص ٹولہ مختلف فورمز پربزنس کےعلاوہ ہرچیزپربات کرتا ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ جمہوریت شطرنج نہیں کہ مہرے کو اُٹھا کے دوسری جگہ رکھ دیا جائے، عوام کے منتخب نمائندے ہی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور مرادعلی شاہ کی قیادت میں سندھ حقیقی معنوں میں تاجردوست صوبہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter