کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا ، چیف سیکرٹری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ کُرم میں امن صرف دستخط سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل کرنے سے آئے گا۔

کُرم میں قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ ہوا جس میں لوئر کرم کمیٹی اور گرینڈ جرگے کے اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جرگے سے خطاب کے دوران چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ امن صرف دستخط کرنے سے نہیں بلکہ معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے آئے گا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ 14 نکاتی معاہدے کی تمام شقوں پر آپ کے تعاون سے عمل ہوگا، معاہدے پر آگے بڑھنے کی بات کریں، پیچھے نہ دیکھیں، نقصانات کی تفصیلات بھیج دیں، ازالہ کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ کُرم میں بنکرز گرانے کا عمل جاری رہے گا، فریقین اسلحہ جمع کرائیں گے، کرم میں قیامِ امن کے لیے امن کمیٹی اور عوام حکومت سے تعاون کریں گے، قافلے کی حفاظت کی ذمہ داری امن کمیٹی اور لوگوں کی بھی ہوگی۔

دوسری جانب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر کے اسپیکر اور کمیٹی کی توہین کی ۔

پورے مذاکراتی عمل کو تماشا بنا کر رکھ دیا، ہم کب تک اس تماشے کا حصہ بنے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter