وزیراعظم شہباز شریف ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے کل یو اے ای جائیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقدہ ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کیساتھ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے،ملکی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعظم عالمی رہنماؤں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا دورہ ہوگا، وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات باہمی اعتماد، بھائی چارے اور تعاون پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کیجانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter