فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھیں گے ، اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا ، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کیجانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بےگھر کرنےکی امریکی و اسرائیلی تجویز کو انتہائی پریشان کن اور غیر منصفانہ قرار دیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سےاس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائےخارجہ کا غیرمعمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا جبکہ فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter