181
حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی۔
وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی۔
ورثا کے مطابق حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا،ورثا کے مطابق اے ڈی ایس اسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا۔
ورثا کا بتانا ہے کہ سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی۔
یاد رہے کہ گریس ویلی کی سڑک برف باری کے باعث 15روز سے بند ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحال نہیں ہو سکی۔
ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔
