272
اسلام آباد، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ علاقوں میں اجلاس منعقد کریں گی۔
پاکستانی خلائی تحقیقی ادارے "سپارکو” کے مطابق، شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہو چکا تھا، اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی، جس کی بنا پر ملک میں چاند نظر آنے کے امکانات قوی ہیں۔
پاکستان میں بوہری کمیونٹی آج عید الفطر منا رہی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ، کینیڈا اور یورپ کے کئی ممالک میں 31 مارچ کو عید ہونے کا امکان ہے۔
