جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کا رابطے بڑھانے پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اپوزیشن اتحاد سے متعلق اہم سیاسی پیش رفت منظر عام پر آئی ہے جبکہ حروں کے روحانی پیشوا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر صاحب پگارا سید صبغت اللہ شاہ راشدی اور پی ٹی آئی کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور عمران خان کے قریبی ساتھی بیرسٹر محمد علی سیف کی پیر پگارا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینئر سیاستدان محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

پیر پگارا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچاہے، بیرسٹر محمد علی سیف نے عمران خان کی طرف سے پیر پگارا اور جی ڈی اے کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران قائدین کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق اہم مشارت ہوئی،تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت پر اتفاق کیا ہے، اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام دیا جس پر پیر پگارا نے ان کے لئے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بیرسٹرمحمد علی سیف نے گفتگو کے دوران کہا کہ پیر پگارا پاکستان کی قابل احترام شخصیت ہیں، پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اُن کی سیاسی بصیرت اہم ہے۔

پیر پگارا کی جانب سے اپوزیشن کو قریب لانے میں محمد علی درانی کے کردار کو سراہا گیا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں باہمی رابطوں کے لیے وہ اپنا کردار مزید بڑھائیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پارٹی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں رابطوں سے متعلق محمد علی درانی کی کاوشوں کی تحسین کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter