جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا ہے، پنجاب حکومت عوام کے توقعات پر پورا اتری ہے، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ خیالی پلاؤ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب سابق نوازشریف کا دور ہے، عوامی خدمت کا دور ہے، مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کئے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی، مریم نواز شریف نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں، مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔

سینئر ن لیگی رہنما کا کہا ہے کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا، باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter